Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ میں آج بی یو ایم ایس کونسلنگ

وجئے واڑہ میں آج بی یو ایم ایس کونسلنگ

سیاست کے زیراہتمام چار بسوں سے 100 امیدوار روانہ

سیاست کے زیراہتمام چار بسوں سے 100 امیدوار روانہ
حیدرآباد 28 اکٹوبر (سیاست نیوز) این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی وجئے واڑہ میں بی یو ایم ایس کورس میں داخلوں کیلئے 29 اکٹوبر کو کونسلنگ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور بمسیٹ 2014 میں رینک حاصل کرنے والے امیدواروں کی کونسلنگ میں شرکت کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی روزنامہ سیاست کے زیراہتمام وجئے واڑہ روانہ ہونے کیلئے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا۔ مسٹر محمد شہاب الدین ہاشمی بیورو چیف روزنامہ سیاست نے آج شب ان بسوں کو جھنڈی دکھاکر وجئے واڑہ کیلئے روانہ کیا۔ انچارج بمسیٹ کوچنگ روزنامہ سیاست مسٹر سید خالد محی الدین اسد کی راست نگرانی میں دفتر روزنامہ سیاست کے احاطہ سے چار خصوصی بسیں وجئے واڑہ کیلئے روانہ ہوئیں۔ اِن چار بسوں میں تقریباً 100 امیدوار اپنے سرپرستوں کے ہمراہ کونسلنگ میں شرکت کیلئے وجئے واڑہ روانہ ہوئے۔ مسرس سید رضوان، محمد ذیشان، محمد بشیرالدین اور محمد جاوید علی نمائندہ سیاست نظام آباد بحیثیت معاونین بسوں کے ساتھ وجئے واڑہ روانہ ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT