Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ میں آج کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی کونسل کے اجلاس کا آغاز

وجئے واڑہ میں آج کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی کونسل کے اجلاس کا آغاز

سکریٹری سی پی آئی اے پی کے راما کرشنا اور دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 7جنوری ( سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی کونسل کے سہ روزہ اجلاس 8 تا 10 جنوری ریاست آندھراپردیش کے اہم شہر وجئے واڑہ میں منعقد ہوگا۔ مسٹر کے راما کرشنا ریاستی سکریٹری سی پی آئی آندھراپردیش نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اجلاس کے انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سی پی آئی کے اعلیٰ قائدین بشمول جنرل سکریٹری قومی سی پی آئی مسٹر ایس سدھاکر ریڈی ‘ ڈی راجا ‘ قومی سکریٹریٹ سی پی آئی کے ارکان کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش کے تمام ارکان کے علاوہ ملک کی 29 ریاستوں کے سی پی آئی سکریٹریز بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس قومی کونسل اجلاس کے آخری دن گاندھی نگر جمخانہ گراؤنڈز میں بڑا جلسہ عام بھی منعقد کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT