Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ میں بی یو ایم ایس داخلہ کونسلنگ ، دفتر سیاست سے بسوں کا انتظام

وجئے واڑہ میں بی یو ایم ایس داخلہ کونسلنگ ، دفتر سیاست سے بسوں کا انتظام

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے کونسلنگ ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس وجئے واڑہ میں 29 اکٹوبر کو مقرر ہے ۔ حسب سابق دفتر سیاست عابڈس سے وجئے واڑہ کیلئے آمد و رفت کیلئے بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ جو امیدوار بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ میں کامیابی حاصل کر کے رینک پائے ہیں وہ ایک طالب علم کے ساتھ صرف ایک فرد ( والدین ) کو اجازت رہے گی ۔ ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی کے بموجب حیدرآباد میں نظامیہ طبی کالج چارمینار میں 57 اور ڈاکٹر عبدالحق یونانی کالج کرنول میں 50 نشستیں ہیں کونسلنگ میں شرکت کا مطلب داخلے یقینی نہیں ہوگا ۔ بسوں میں سواری کیلئے رجسٹریشن کیلئے خالد محی الدین اسد سے فون 9391160364 پر 25 اکٹوبر تک بکنگ کروالیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT