Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / وجئے واڑہ میں سلینڈر پھٹ پڑنے سے تین افراد ہلاک ‘ چھ زخمی

وجئے واڑہ میں سلینڈر پھٹ پڑنے سے تین افراد ہلاک ‘ چھ زخمی

وجئے واڑہ 20 جنوری ( پی ٹی آئی ) وجئے واڑہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک سلینڈر پھٹ پڑنے سے لگی آگ کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور چھ دوسرے زخمی ہوگئے ۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کے بموجب امبیڈکر نگر علاقہ میں ایک سیلنڈر سے گیس خارج ہو رہی تھی جس سے لا علم ایک خاتون نے گیس اسٹو جلا دیا جس کے نتیجہ میں دھماکہ ہوا اور آگ پھیل گئی ۔ دھماکہ کی وجہ سے مکان کی چھت منہدم ہوگئی ۔ تین خواتین رمنما ‘ نرملما اور رمنا برسر موقع ہلاک ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے مقام واقعہ پر پہونچ کر آگ پر قابو کیا اور زخمیوں کو وہاں سے نکالا ۔

TOPPOPULARRECENT