Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / وجئے واڑہ میں شراب نوشی سے پانچ افراد فوت

وجئے واڑہ میں شراب نوشی سے پانچ افراد فوت

وجئے واڑہ ۔ 7 ڈسمبر ۔ ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کے وزیر آبکاری کے رویندرا نے کہا ہے کہ ایک مقامی دوکان سے خریدی گئی شراب کے استعمال سے آج پانچ افراد فوت ہوگئے اور دیگر 15 کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے جہاں دو ، تین افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ انھیں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے اور مزید بہتر علاج کیلئے دوسرے مختلف دواخانوں کو منتقل کیا جارہا ہے ۔ وزیر آبکاری نے سرکاری دواخانہ پہونچ کر متاثرین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ متاثرین میں اکثرت یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے مزدور ہیں جنھوں نے آج صبح کرشنا لنکا میں واقع شراب کی ایک دوکان میں شراب نوشی کی تھی جس کے بعد ان کی صحت بگڑ گئی ۔ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے جو فی الحال سریکاکلم کے دورہ پر ہیں اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ وزیر آبکاری نے کہا کہ اس قسم کی شراب کی دوکانیں چلانے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT