Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجئے ہزارے ٹروفی رائنا ،یوپی کی قیادت کریں گے

وجئے ہزارے ٹروفی رائنا ،یوپی کی قیادت کریں گے

کانپور۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وجئے ہزارے ٹروفی کے نارتھ زون مرحلے میں ہندوستانی بیٹسمین سریش رائنا اُترپردیش ونڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وجئے ہزارے ٹروفی 10 ڈسمبر سے راجکوٹ میں شروع ہورہی ہے۔ اُترپردیش کرکٹ اسوسی ایشن کے سربراہ راجیو شکلا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹورنمنٹ کیلئے 16 ارکان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔ فاسٹ بولر پروین کمار اور لیگ اسپنر آل راؤنڈر پیوش چاؤلہ کو بھی اُترپردیش اسکواڈ میں جگہ ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT