Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجئے ہزارے ٹروفی ہندوستانی کپتان کوہلی گوتم گمبھیر کی قیادت میں کھیلیں گے

وجئے ہزارے ٹروفی ہندوستانی کپتان کوہلی گوتم گمبھیر کی قیادت میں کھیلیں گے

نئی دہلی ۔4 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وجئے ہزارے کرکٹ ٹروفی 10 تا 18 ڈسمبر کھیلے جائے گی ، نارتھ زون کی قیادت گوتم گمبھیر کریں گے ۔ دہلی ونڈے میچ کیلئے ہندوستانی ٹسٹ کرکٹ کپتان ویراٹ کوہلی ، سرکردہ بیٹسمین شکھر دھون کے علاوہ فاسٹ بولر ایشانت شرما کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ ان تینوں کو یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے شامل کیا گیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا دورہ پاکستان فی الحال متوقع نہیں ہے اور جنوری کے دوران آسٹریلیا میں شروع ہونے والی محدود اوور کی سیریز کیلئے ہنوز ایک ماہ باقی ہے ۔ پاکستان سیریز کے اعلان کی صورت میں تین عبوری کھلاڑیوں کے نام کا اعلان بھی ہوسکتا ہے ۔ تاہم ونئے لامبا کی صدارت میں منعقدہ سلکشن کمیٹی نے اس بات کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا کہ ہندوستانی ٹسٹ کپتان اور ونڈے کے ایک بہترین کھلاڑی کوہلی کو ان کی دستیابی کے باوجود کپتان کیوں نہیں بنایا گیا ۔ لامبا نے روشن آراء گراؤنڈس پر منعقدہ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ہم نے گمبھیر کو کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے کیونکہ بین الاقوامی کھلاڑی دستیاب رہنے کی توقع نہیں ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ ویراٹ اگر گوتم کی قیادت میں کھیلتے ہیں تو اس بات کو کوئی مسئلہ بنایا جائے گا ‘‘ ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT