Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجئے ہزارے ٹورنمنٹ ‘ ہریانہ کی 10 وکٹس سے کامیابی

وجئے ہزارے ٹورنمنٹ ‘ ہریانہ کی 10 وکٹس سے کامیابی

آلور ( کرناٹک ) 13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گروپ بی وجئے ہزارے کرکٹ کے ایک میچ میں ہریانہ نے جموں و کشمیر کے خلاف 10 وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس میچ میں جموںو کشمیر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 75 رنز اسکور کئے تھے ۔ جموںو کشمیر کی بیٹنگ لائین اپ کو ہرشل پٹیل نے پانچ وکٹس حاصل کرتے ہوئے تہس نہس کردیا تھا ۔ امیت مشرا نے تین وکٹس حاصل کئے تھے ۔ جموںو کشمیر کی اننگز 22 اوورس میں سمٹ گئی تھی ۔ آف اسپنر جئینت یادو نے دو وکٹس حاصل کئے تھے ۔ جموںو کشمیر کیلئے دنیپ سنگھ نے 24 رنز سب سے زیادہ بنائے جبکہ 9 نمبر پر کھیلنے والے ظہور صوفی نے 20 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ جواب میں ہریانہ نے 11 اوورس میں کوئی وکٹس گنوائے بغیر درکار نشانہ عبور کرکے کامیابی حاصل کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT