Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر کا اولین خطابی مقابلہ 11 جون کو متوقع

وجیندر کا اولین خطابی مقابلہ 11 جون کو متوقع

نئی دہلی ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ کا پہلا پروفیشنل ٹائٹل مقابلہ آج عبوری طور پر 11 جون کو یہاں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں مقرر ہوا ہے جبکہ اس ایونٹ کی منظوری دینے والی اتھارٹی ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او) نے یہ تاریخی اور غیرمعمولی مقابلہ ثابت ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔ وجیندر پروفیشنل سرکٹ میں تین مقابلوں کا تجربہ رکھتے ہیں جو تمام انھوں نے ناک آؤٹ طریقے سے جیت لئے۔ وہ ڈبلیو بی او مڈل ویٹ یا سوپر مڈل ویٹ ٹائٹل کیلئے کوشاں ہوں گے۔ اُن کے حریف کا آئندہ چند ہفتوں میں پتہ چل جائے گا۔ وجیندر کے برطانیہ نشین پروموٹرز کوئنسبری پروموشنس کے فرانسیس وارن نے کہا کہ اُن کیلئے اپنے پہلے ٹائٹل کی لڑائی کا یہ نہایت موزوں وقت ہے۔ جون سے قبل وہ یو کے میں تین فائٹس لڑیں گے۔

TOPPOPULARRECENT