Tuesday , May 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر کا 23 ڈسمبر کو اموزو سے مقابلہ

وجیندر کا 23 ڈسمبر کو اموزو سے مقابلہ

نئی دہلی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ناقابل شکست ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ اپنے ڈبلیو بی او ایشیاء پیسفک اور اورینٹل سوپر مڈل ویٹ خطاب کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دس فائٹس میں ناقابل تسخیر رہنے والے وجیندر سنگھ جو راجستھان رمبلزکی عرفیت سے بھی پہچانے جاتے ہیں 23 دسمبر کو افریقی چیمپئن ارنسٹ اموزو کیخلاف اندوراسٹیڈیم میں مقابلہ کریں گے۔ 32 سالہ باکسر وجیندر نے رواں سال اگست میں چائنیز حریف ذوالفقار کو مات دے کر دونوں بیلٹس پر قبضہ کیا تھا جن کو اب ارنسٹ اموزو کیخلاف اپنے خطابات کا دفاع کرنا ہے جو ویسٹ افریقن باکسنگ یونین کے مڈل ویٹ چیمپئن بھی ہیں۔

آئرلینڈ کے خلاف افغانستان 138 رنز سے فاتح
شارجہ۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )افغانستان نے آئرلینڈ کو 138رنز سے شکست دے کر تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر 238رنز بنائے۔ رحمت شاہ 50، ناصر جمال 53اور راشد خان 48رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے بوائیڈ رینکن نے چار اور ٹم مرتاغ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آئرش ٹیم 100رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے 35 اور اسٹوارٹ پوائنٹر نے 27 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے مرد میدان مجیب زدران چار اور راشد خان تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

TOPPOPULARRECENT