Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر کو انتباہ کیساتھ عامر خان کی مبارکباد

وجیندر کو انتباہ کیساتھ عامر خان کی مبارکباد

نئی دہلی۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد عامر نے ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ کے بیان پر انہیں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ وجیندر سنگھ جنہوں نے ہفتہ کو ڈبلیو بی او ایشیاء پیسفک سوپر مڈل ویٹ خطاب حاصل کیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے ہندوستان میں محمد عامر کے ساتھ فائٹ کی خواہش کی جس پر محمد عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ وجیندر کو ڈبلیو بی اے خطاب جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں تاہم انہوں نے جس خواہش کا اظہار کیا ہے اس کے متعلق انہیں محتاط رہنا چاہئے۔ محمد عامر نے اپنے بیان میں وجیندر کو ’’بچہ‘‘ کہتے ہوئے مخاطب کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT