Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / وجیندر کو ایک سے زائد میڈلس کی امید

وجیندر کو ایک سے زائد میڈلس کی امید

نئی دہلی ۔ 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) 8 برس قبل ہندوستان کیلئے تاریخ رقم کرنے والے باکسر وجیندر سنگھ نے ہمبرگ میں 25 اگست کو شروع ہونے والی 19 ویں عالمی چمپیئن شپ میں ایک سے زائد میڈلس کی امید ظاہر کی ہے۔ 31 سالہ وجیندر سنگھ نے میلان میں منعقدہ پندرہویں عالمی چمپیئن شپ میں برونز میڈل حاصل کیا تھا جبکہ 2008ء بیجنگ اولمپکس میں جنہوں نے ہندوستان کیلئے پہلا میڈل حاصل کیا تھا۔ ہندوستان نے 2009ء ، 2011 اور 2015ء میں برونز میڈل حاصل کیا تھا ۔ دریں اثناء وجیندر نے پیش قیاسی کی ہیکہ اس مرتبہ ہندوستان کوعالمی چمپیئن شپ میں ایک سے زائد میڈلس حاصل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT