Saturday , June 23 2018
Home / مذہبی صفحہ /        وحدانیت اور رسالت

       وحدانیت اور رسالت

مرسل : ابوزہیر نظامی
٭  اللہ پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ اُس کی و حدانیت کا اقرار کرنا اور دل سے تصدیق کرنا۔
٭  اللہ ہرطرح کے عیب سے پاک اور منزہ ہے ۔
٭  کوئی اسکا شریک نہیں ۔
٭   ہرکسی کو وہی رزق دینے والا ہے۔
٭   وہ دیکھتا اور سنتاہے لیکن اُسکے ہما ری طرح آ نکھ اور کان نہیں ہیں۔
٭   وہی ہر ایک کو زندگی اور موت دیتاہے ۔
٭   کوئی اسکا ہمسرنہیں ہے ۔
٭   اسکی کو ئی بیوی نہیں ہے ۔
٭   وہ اولاد سے پاک ہے ۔
٭   صرف اسی کی عبادت کرنی چاہئے ۔
٭   رسولوں پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ بالکل معصوم یعنی ہر گناہ سے پاک ہیں۔ رسولوں کی تعداد بے حساب ہے ۔
٭   فرشتے یہ نورانی مخلوق ہیں جس کام کے لئے انہیں مقرر کیا گیا ہے وہی کام انجام دیتے ہیں ان کی تعداد بے حساب ہیں جن میںچار اولوا ا لعزم فرشتے یہ ہیں ۔
(۱)  حضرت جبرائیل علیہ السلام
{جو پیغمبروں کے پاس وحی لایا کرتے تھے }
 (۲)  حضرت  میکائیل علیہ السلام
{جو بارش برسانے اور رزق پہنچانے پر مامور ہیں }
(۳)  حضرت اسرافیل علیہ السلام
{جو قیامت کے دن صور پھونکیں گے }
(۴)  حضرت عزرائیل علیہ السلام
{جو ہر جاندار کی روح نکالنے پر مامور ہیں }
TOPPOPULARRECENT