Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ودیاوتی کاغذ نگر بلدیہ کی بلامقابلہ صدرنشین منتخب

ودیاوتی کاغذ نگر بلدیہ کی بلامقابلہ صدرنشین منتخب

نائب صدرنشین کی حیثیت سے صدام حسین کی کامیابی

نائب صدرنشین کی حیثیت سے صدام حسین کی کامیابی
کاغذنگر ۔ 4 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی مجالس کے انتخابات کے تقریباً دو ماہ کے زائد عرصہ بعد 3 جولائی کو دفتر بلدیہ ( مقامی مجالس ) پر صبح 10 بجے دن صدرنشین بلدیہ اور نائب صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمشنر مسٹر شیوا پرساد (D.F.O) ڈی ایف او کاغذ نگر نے اپنی زائد ذمہ داری میں انتخابات عمل میں لایا جس کی نگرانی میں انتخابات پرامن و خوشگوار رہے ۔ کمشنر بلدیہ مسٹر کمار سوامی نے دفتر ( مجالس ) بلدیہ پر ایک دن قبل مکمل انتظامات کر لئے تھے اور انتخابات کی کارروائی چلائی ۔ رکن اسمبلی مسٹر کونیرو کونیا کی زیرصدارت انتخابات میں متفقہ طو رپر صدرنشین بلدیہ کی حیثیت سے مسز سی پی ودیاوتی منتخب ہوئیں ۔ بعدازاں نائب صدرنشین کیلئے مسٹر سندم سرینواس اور مسٹر صدام حسین کے درمیان مقابلہ میں صدام حسین کو 17 ووٹ ، تلنگانہ راشٹریہ سمیتی سے منتخب کونسلر بشمول مسز ودیاوتی منتخب صدرنشین بلدیہ کی تائید و اکثریت حاصل رہی جبکہ سندم سرینواس کو 12 بارہ بشمول ایک رکن اسمبلی 10 دس آزاد امیدوار کے علاوہ ایک کانگریس امیدوار کی تائید حاصل رہی ۔ اس طرح 28 بلدیہ کونسلرس اور ایک رکن اسمبلی حیثیت سے کل 29 انتخابات میں شامل ہیں ۔ صدرنشین بلدیہ مسز سی پی ودیاوتی اور مسٹر صدام حسین نائب صدرنشین یہ دونوں کا تعلق تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ٹی آر ایس سے ہے ۔ انتخابات کے دوران مرد و خاتون حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بعد منتخب مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ الیکشن کمشنر مسٹر شیوا پرساد اور کمشنر بلدیہ مسٹر کمار سوامی نے بھی متفقہ طور پر منتخب صدرنشین ودیاوتی اور نائب صدرنشین مسٹر صدام حسین کو مبارکباد پیش کی ۔ صدرنشین بلدیہ مسز ودیاوت کے شوہر سرپور کنٹراکٹر اور صدام حسین کے والد جناب احمد حسین مشہور کنٹراکٹر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT