Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ودیا اسٹوکس تاحیات صدر ہاکی انڈیا

ودیا اسٹوکس تاحیات صدر ہاکی انڈیا

نئی دہلی ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی انڈیا (ایچ آئی) نے آج سابق صدر ودیا اسٹوکس کو یہاں اختتام پذیر پانچویں ہاکی انڈیا کانگریس میں فیڈریشن کی تاحیات صدر نامزد کردیا۔ ودیا جو موجودہ طور پر ہماچل پردیش کی وزیر آبپاشی اور صحت عامہ ہیں، انھیں ایچ آئی دستور کے قاعدہ 5.14 کی مطابقت میں اس عہدہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ دستور کے مطابق لائف پریسیڈنٹ (صرف ایک عہدہ) اعزازی عہدہ رہے گا اور کوئی اختیارات نہیں ہوں گے اور مشاورتی نوعیت کا عہدہ رہے گا۔ لائف پریسیڈنٹ ایگزیکٹیو بورڈ اور کانگریس کے تمام اجلاسوں کیلئے مدعو رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT