Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ودیا دیوی بھنڈری نیپال کی پہلی خاتون صدر منتخب

ودیا دیوی بھنڈری نیپال کی پہلی خاتون صدر منتخب

KATHMANDU, OCT 28:- Presidential candidate and vice-chairperson of the Communist Party of Nepal (Unified Marxist-Leninist) (CPN-UML) Bidhya Bhandari waves towards the media after casting her vote during the presidential election in Kathmandu, Nepal, October 28, 2015. REUTERS/UNI PHOTO-9R

کٹھمنڈو ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے پارلیمنٹ میں کمیونسٹ رہنما ودیا دیوی بھنڈاری کو آج صدر منتخب کرلیا، وہ اس ملک کی پہلی خاتون صدر بن گئی ہے ۔ اس انتخاب کے چند ہفتہ قبل نیپال نے تاریخی دستور اپناتے ہوئے ملک کو سیکولر مملکت بنانے کا اعلان کیا تھا ۔ 54 سالہ ودیا دیوی بھنڈاری نیپالی کمیونسٹ پارٹی کی نائب صدر ہیں، وہ اس جماعت کے سابق سکریٹری جنرل مدن بھنڈاری کی بیوہ ہیں، انہیں نیپالی کانگریس کے طاقتور حریف کل بہادر گرنگ کے خلاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ ودیا دیوی کو 327 اور گرنگ کو 214 ووٹ حاصل ہوئے۔ پارلیمنٹ میں رائے دہی کے بعد اسپیکر اون ساری گھاتری ماگر نے ودیا دیوی بھنڈاری کے انتخاب کا اعلان کیا۔ وہ رام برن یادو کی جانشین ہوں گی۔ برن 2008 ء میں 240 سالہ شاہی نظام کے خاتمہ کے بعد اس ملک کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT