Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ودیا والینٹرس کے تقررات 20 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت : کڈیم سری ہری

ودیا والینٹرس کے تقررات 20 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت : کڈیم سری ہری

حیدرآباد ۔ 9جولائی ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے ودیا والینٹرس کے تقررات کیلئے فوری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 20جولائی تک تقررات کے عمل کو تکمیل کرنے اور اہل کالجس کی فہرست ویب سائیٹ میں پیش کرتے ہوئے ڈی ای اوز کو دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے آج سکریٹریٹ میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کا جائزہ اجلاس طلب کرکے کہا کہ ٹیچرس کے تبادلوں سے کئی اسکولس میں ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادیں منظر عام آئی ہیں ‘ طلبہ کو دشواریوں سے بچانے ودیا والینٹرس کا تقرر کرنے اعلامیہ جاری کرنے اور 20جولائی تک تقررات کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے محکمہ کے عہدیداروں کو اضلاع کلکٹرس اور ڈی ای اوز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرکے ودیا والینٹرس کے تقررات ‘ طلبہ میں یونیفارمس ‘ ٹیکسٹ بکس کی تقسیم ‘ ہیلت اینڈ ہائیجین کٹس کی تقسیم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ جونیئر و ڈگری کالجس میں تبادلوں کے دوران متاثر ہونے والے کنٹراکٹ لکچررس کا فوری تقرر کرنے کونسلنگ کے ذریعہ شفاف طریقہ سے تقررات کرنے پر زور دیا ۔ جونیئر و ڈگری کالجس سے متعلق اہلیت کے کاموں کو فوری مکمل کرکے اہل کالجس کی فہرست محکمہ تعلیم کے ویب سائیٹ پر پیش کرنے کے ساتھ ڈی ای اوز کو روانہ کرنے اور اہل کالجس میں داخلہ لینے طلبہ اور ان کے سرپرستوں میں شعور بیدار کرنے احکامات جاری کئے ۔ ڈگری کالجس میں داخلوں کیلئے چوتھے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام کرنے پر طالب علم کو سرکاری کالجس میں داخلوں کا موقع فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ مسابقتی امتحان کورسیس میں داخلہ لینے 15جولائی تک داخلوں کے عمل کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT