Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ودیا والینٹرس کے ساتھ حصول انصاف تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

ودیا والینٹرس کے ساتھ حصول انصاف تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

حکومت تلنگانہ پر والینٹرس کی تنخواہوں کی عدم اجرائی کا الزام، ایم کرشنیا کا خطاب
حیدرآباد۔10نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ ودیا والینٹرس سنگم( ٹی وی وی ایس) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ایل بی نگر اور بی سی لیڈر ایم کرشنیا نے حکومت تلنگانہ کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹی وی وی ایس سے جڑے کارکنوں کو تیقن دیا کہ ان کے انصاف کی لڑائی کو وہ مرکز تک لے جائیں گے۔ آج بشیر باغ پریس کلب میںٹی وی وی ایس کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کرشنیا نے کہاکہ ودیا والینٹرس کو مستقل ٹیچرس کے طرز پر مراعات حکومت تلنگانہ کی ذمہ داری ہے ۔ پچھلے چار سالوں میںحکومت تلنگانہ یہ مراعات پیش کرنے میںپوری طرح ناکام رہی ۔کرشنیا نے کہاکہ سماج کا کوئی بھی طبقہ حکومت کی کار کردگی سے خوش نہیںہے ۔ٹی آر ایس کو اس کا بات کااندازہ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میںہوگا۔انہوں نے ٹی وی وی ایس قائدین اور کارکنوں کو بھروسہ دلایاکہ ان کے ساتھ انصاف کی جدوجہد کو وہ دہلی تک لے جائیںگے۔ واضح رہے کہ ودیا والینٹرس پچھلے کئی ماہ سے تنخواہ اور حکومت کے دیگر تدریسی عملے کے طرز پر مراعات کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ ٹی وی وی ایس قائدین نے بھی مذکورہ اجلاس کے ذریعہ حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کیاکہ پچھلے چار سالوں میں ودیا والینٹرس سے تمام خدمات حاصل کرنے کے بعد بھی انہیں حکومت کی مرعات سے محروم رکھا گیا۔ٹی وی وی ایس کا کہنا ہے کہ پچھلے چار سالوں سے ودیا والینٹرس کے ساتھ بڑے پیمانے پر ناانصافی کی گئی ۔
انہو ںنے مزید کہاکہ ٹی ای ٹی‘ ٹی آر ٹی امتحانات میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے والینٹرس کے ساتھ بھی اسی طرح کا سلوک کیاجارہا ہے جو عام ملازمین کے ساتھ کیاجاتا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ کنٹراکٹ او رآئوٹ سورسنگ کی بنیاد پر خدمات حاصل کرنے کے بعد انہیںمستقل ملازمت فراہم کرنے کاوعدہ بھی پورا نہیںکیاگیا۔ٹی وی وی ایس قائدین کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے بھی محروم رکھاگیاہے اور کئی ماہ سے تنخواہوں کی بھی ادائی عمل میںنہیں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT