Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / وراٹ کی ٹیم سینچورین میں آج سریز بچانے اترے گی

وراٹ کی ٹیم سینچورین میں آج سریز بچانے اترے گی

سینچورین، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم اگرچہ ایک ہار سے خود کو مقابلے سے باہر نہ مان رہی ہو لیکن اس کے لیے سینچورین کے گڑھ میں گھریلو جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں شکست دے کر سریز محفوظ کرنا بڑا چیلنج ثابت ہونے والا ہے ۔ ہندستان اور جنوبی افریقہ ہفتے کے روز سے سینچورین کے میدان پر دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے لیے اتریں گے جہاں مہمان ٹیم کے لیے یہ کرو یا مرو کا میچ ہو گا تو میزبان ٹیم کے لیے 2۔0 سے سریز پر ناقابل تسخیر برتری بنانے کا موقع ہو گا جس نے پہلے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں چار دن کے اندر اندر 72 رن سے جیت اپنے نام کر برتری حاصل کرلی تھی۔ اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم کو واپسی کیلئے جارحیت کے ساتھ غلطیوں میں بھی بہتری کرنا ہوگی۔ کیپ ٹاؤن کی اچھال بھری تیز پچوں پر جہاں ہندستانی بیٹسمینوں نے پہلے میچ میں کافی جدوجہد کی تھی وہیں دوبارہ اس کے سامنے اسی طرح کی پچ چیلنج ثابت ہونے والی ہے ۔ افریقی کوچ وٹس گبسن پہلے ہی صاف کر چکے ہیں کہ سینچورین کی پچ بھی تیز گیندبازوں کے لیے مددگار ہوگی اور وہ اس میچ میں بھی چار تیز گیندبازوں کو حتمی الیون میں شامل کرنے کی حکمت عملی پر کام کریں گے جس سے ہندوستانی بیٹسمینوں پر خود کو ثابت کرنے کے ساتھ میچ بچانے کی زیادہ ذمہ داری ہوگی۔کپتان وراٹ اس بار بھی مخالف ٹیم کے لیے ان کی حکمت عملی کے مرکز میں رہ سکتے ہیں لیکن باقی بیٹسمینوں کو بھی اپنا کھیل بہتر کرنا ہو گا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں عالمی کھلاڑی ہیں اور اس نے کئی مواقع پر اس طرح کے حالات میں خود کو ثابت کیا ہے لیکن گزشتہ میچ میں بیٹسمینوں کی کارکردگی کو دیکھیں تو فی الحال اس کی یہی طاقت کمزوری دکھائی دے رہی ہے ۔ٹیم کے اسٹار بیٹسمین وراٹ دونوں اننگز میں 05 اور 28 رنز پر آؤٹ ہوئے تو باقی بیٹسمین بھی مایوس کر گئے ۔ پہلی اننگز میں آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کی 93 رنز کی اننگز کو چھوڑ دیں تو دیگر کوئی بیٹسمین نصف سنچری تک نہیں پہنچ سکا۔ٹیسٹ ماہر بیٹسمین اور اوپنر مرلی وجے 01 اور 13 رن پر جبکہ چتیشور پجارا 26 اور 04 رنز پر آؤٹ ہوئے تو مڈل آرڈر میں روہت شرما بھی اپنی بہترین تال نہیں دکھا سکے اور 11 اور 10 رنز بنا کر سستے میں آؤٹ ہوئے ۔ سینچورین کی پچ پر جنوبی افریقہ کے تیز گیند بازی اٹیک ، اچھال بھری پچ پر ایک بار پھر اسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بیٹسمینوں کو کمر کسني ہوگی۔ٹیم کی شکست کے ساتھ اب کپتان وراٹ کے بیٹسمین آرڈر انتخاب پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں ایسے میں دوسرے میچ میں آرڈر میں کچھ تبدیلیاں ممکن ہیں ۔ویسے نیٹ پریکٹس میں کیپ ٹاؤن میں بینچ پر بیٹھے لوکیش راہل،اجنکیا رہانے ، پارتھیو پٹیل اور ایشانت شرما کے زور شور سے حصہ لینے پر صاف ہے کہ سنچورین میں ان کے لیے الیون کا راستہ کھل سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT