Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورتیک نے بغیر رن دیئے 6 وکٹیں حاصل کی

ورتیک نے بغیر رن دیئے 6 وکٹیں حاصل کی

کولکتہ ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)آف اسپنر ورتیک چیٹر جی نے کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال کے تحت ایک میچ میں بغیر کوئی رن دیئے چھ کھلاڑی پویلین واپس بھیج کر منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔ کولکتہ کے دیش بندھو پارک میں انہوں نے بھوانی سی سی کی جانب سے محمڈن اسپورٹنگ کلب کیخلاف اپنے ابتدائی تین اوورز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ ایک وکٹ کے فرق سے مشرقی بنگال کے سابق فاسٹ بولر سندر گھوش کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے جنہوں نے 1963ء میں فرسٹ ڈویژن ناک آؤٹ میچ میں ڈیف اینڈ ڈمب الیون کیخلاف بغیر کوئی رن دیئے سات وکٹیں لی تھیں۔

 

محمد علی خان حیدرآبادی
فٹبال ٹیم کے کپتان
حیدرآباد۔12 اپریل (راست ) اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد سے موصولہ خبر کے بموجب مہاراشٹرا کے مقام یووٹمال میں مجوزہ آل انڈیا انویٹیشنل فٹبال ٹورنمنٹ میں اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد کی ٹیم بھی شرکت کررہی ہے جس کی قیادت محمد علی خان کررہے ہیں۔ مذکورہ ٹورنمنٹ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں شرکت کرنی والی دیگر ٹیموں میں مووا ایف سی‘ مدھیہ پردیش‘ یونائٹیڈ ایف سی‘ دہلی‘ کورما‘ چھتیس گڑھ ‘سنٹرل ریلوے‘ ممبئی‘ رینج پولیس اور ناگپورقابل ذکر ہیں۔محمد علی کی قیادت میں حیدرآبادی ٹیم سے اُمیدیں وابستہ کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT