Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ورجینیا کاؤنٹی میں تمام اسکولس بند اسلام کے خلاف نفرت کی مہم میں اضافہ باعث تشویش

ورجینیا کاؤنٹی میں تمام اسکولس بند اسلام کے خلاف نفرت کی مہم میں اضافہ باعث تشویش

واشنگٹن /18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ورجینیا کاؤنٹی میں آج تمام اسکولس بند رکھے گئے۔ اسلامی عقائد کی تعلیم دینے والے اسکولوں کے تعلق سے یہاں پر شدید برہمی پائی جاتی ہے، اس لئے ان اسکولوں میں ہفتہ واری تعطیل کے علاوہ کھیل کود کے تمام پروگراموں کو منسوخ کردیا گیا۔ اسکول عہدہ داروں نے کہا کہ اگرچہ کہ انھیں ایسے کسی خاص خطرے کی دھمکی نہیں ملی ہے، لیکن اسلام کے خلاف جاری نفرت کی مہم کے پیش نظر احتیاطی طورپر اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ورجینیا اور اس کے اطراف و اکناف میں اسکولوں کو بند رکھا گیا ہے۔ ایک اسکول میں ٹیچر ایک ہفتہ قبل طالبہ کو عربی آیات لکھنے کی مشق کروا رہی تھی اور طالبہ نے کلمۂ شہادت لکھنے کی مشق شروع کی۔ سرپرستوں نے اس طرح کا ہوم ورک دینے پر اعتراض کیا، جب کہ دیگر والدین نے برہمی ظاہر کی۔ بعض نے مطالبہ کیا کہ ٹیچر سے اس طرح کا ہوم ورک دینے پر باز پرس کی جائے۔ اسکول کے عہدہ داروں نے بتایا کہ عربی تعلیم دینے کے حصہ کے طورپر یہ مشق کروائی گئی تھی، اس میں کسی مذہب کے فروغ کا مقصد نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT