Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈچیمپئن ونڈیز کیخلاف آج ہندوستان کا ٹوئنٹی مقابلہ

ورلڈچیمپئن ونڈیز کیخلاف آج ہندوستان کا ٹوئنٹی مقابلہ

گیل کو گھریلو میدان میں پہلا موقع‘میچ9 بجے شروع ہوگا

کنگسٹن۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کل یہاں ہونے والے واحد ٹوئنٹی20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز سے گزشتہ کچھ ناکامیوں کا بدلہ چکانے کے مقصد کے ساتھ اترے گی۔ہندستان نے ویسٹ انڈیز سے پانچ ونڈے کی سیریز3-1 سے جیتی ہے اور اب اس کا مقصد واحدٹوئنٹی 20 میچ پر بھی قبضہ کرنا ہے ۔ ہندستان نے ونڈے سیریز میں جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسے دیکھتے ہوئے ٹوئنٹی20 میں بھی اس کا پلڑا بھاری مانا جا رہا ہے لیکن میزبان ٹیم اس کرکٹ میں بہترین مانی جاتی ہے اور انہیں شکست دینا آسان نہیں ہو گا۔ہندستان کو اپنی میزبانی میں2016 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور2016 میں ہی امریکہ میں کھیلی گئی دو ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز ویسٹ انڈیز نے0-1 سے جیتی تھی۔ ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی 20 کا عالمی چیمپئن ہے اور ہندوستان کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ ونڈے سیریز جیتنے کے بڑھے حوصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو ٹوئنٹی20 مقابلے میں بھی شکست دے کر دورے کا اختتام کامیابیکے ساتھ ہی کرے ۔اس واحد مقابلے کے لئے ہندستانی ٹیم کو دیکھا جائے تو نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کو موقع مل سکتا ہے ۔ ونڈے سیریز میں تمام کھلاڑیوں کو آزمایا گیا لیکن پنت کو کوئی موقع نہیں ملا ۔

پنت نے اب تک صرف ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلیں ہیں ۔ ٹیم میں تجربہ کار مہندر سنگھ دھونی اور دنیش کارتک دو تجربہ کار وکٹ کیپرس موجود ہیں۔کارتک نے گزشتہ ونڈے میں ناٹ آؤٹ نصف سنچری بنائی تھی۔ دھونی نے مسلسل پانچ ونڈے کھیلے ہیں ۔ دھونی اب36 سال کے ہو گئے ہیں ، ان کو کچھ آرام دینے کی ضرورت کی غرض سے اس نوجوان وکٹ کیپر کو موقع دیا جا سکتا ہے ۔ اوپننگ میں اجنکیا رہانے اور شکھر دھون کی جوڑی موجود ہے۔ اگرچہ دھون گزشتہ تین میچوں میں چار، پانچ اور دو رن ہی بنا پائے ۔ اس سے پہلے ابتدائی دو ونڈے میں انہوں نے 87 اور63 رن بنائے ۔ یوراج سنگھ گزشتہ دو ونڈے میں نہیں کھیلے تھے ۔ ٹیم میں ہارک پانڈیا، کیدار جادھو اور رویندر جڈیجہ آل راؤنڈر کا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔پانڈیا نے ٹیم میں فاسٹ بولر آل راؤنڈر کی جگہ کو بخوبی بھر دیا ہے ۔گزشتہ میچ میں چار وکٹ لینے والے فاسٹ بولر محمد سمیع اور تین وکٹ لینے والے امیش یادو کی موجودگی متوقع ہے ۔ ڈیتھ اوورز کے ماہر بھونیشور کمار گزشتہ دو ونڈے میں نہیں کھیلے تھے اور ان کی جگہ بنانے کے لئے کسیفاسٹ بولر یا اسپنر کو ہٹانا ہو گا ۔اس دورے میں اب تک یہ اچھی بات رہی کہ تقریبا تمام کھلاڑیوں کو کسی نہ کسی میچ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اس مقابلے میں کیسی ٹیم اتارتے ہیں۔ دوسری طرف میزبان ٹیم اس میچ کو جیت کر اپنی شبیہ کو بچانا چاہے گی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے اس واحد میچ میں حوصلے بڑھنے والی بات یہ ہے کہ اس کے دھماکو اوپنر کرس گیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔گیل کیلئے اپنے گھریلو میدان پر یہ ان کا پہلا ٹوئنٹی20 میچ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT