Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈکپ کی نادر اشیاء کی نیلامی کا اعلان

ورلڈکپ کی نادر اشیاء کی نیلامی کا اعلان

ویلنگٹن۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شائقین کو ورلڈ کپ تاریخ کا حصہ بننے کا موقع فراہم کردیاہے جیسا کہ میگا ایونٹ کے دوران تمام 49 مقابلوں میں استعمال کئے جانے والے ٹاس کے سکے نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔نادر اشیا جمع کرنے کے شوقین افراد اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔آئی سی سی کی یادگار اشیا تیارکرنے کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایس ای پروڈکٹس ویب سائٹ پر ان سکوں کیلئے آفرز جمع کرے گی اور اس کے بعد ان مشہور اشیاء کی نیلامی ہوگی۔ علاوہ ازیں ہرمقابلے کا آفیشل اسکور کارڈ اور ناک آؤٹ مرحلوں میں استعمال ہونے والی گیندیں بھی نیلامی میں رکھی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT