Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈکپ 2015ء تک 4 فیلڈروں کے

ورلڈکپ 2015ء تک 4 فیلڈروں کے

میرپور۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ہمیشہ ہی آئی سی سی کی جانب سے عائد کئے گئے ونڈے کے اس قاعدہ کے خلاف شکایت کرتے آئے ہیں جس میں پاور پلے کے بغیر پھینکے جانے والے اوورس کے دوران صرف 4 فیلڈروں کو دائرہ کے باہر فیلڈنگ کی اجازت ہوتی ہے لیکن آئی سی سی نے واضح کردیا ہیکہ 2015ء ورلڈکپ جو کہ آسٹریلیا اور

میرپور۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ہمیشہ ہی آئی سی سی کی جانب سے عائد کئے گئے ونڈے کے اس قاعدہ کے خلاف شکایت کرتے آئے ہیں جس میں پاور پلے کے بغیر پھینکے جانے والے اوورس کے دوران صرف 4 فیلڈروں کو دائرہ کے باہر فیلڈنگ کی اجازت ہوتی ہے لیکن آئی سی سی نے واضح کردیا ہیکہ 2015ء ورلڈکپ جو کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہورہا ہے، تب تک اس قاعدہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ڈیورچرڈسن نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ونڈے میں 4 فیلڈروں کے قاعدہ کے متعلق ہم فی الحال کوئی نیا منصوبہ نہیں رکھتے اور ورلڈ کپ تک تو اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہم 50 اوورس کی کرکٹ میں مزید مسابقتی اور جارحانہ کرکٹ بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی مقبولیت سے مسابقتی لڑائی برقرار رکھ سکیں۔ جنوبی افریقہ کیلئے 42 ٹسٹ اور 122 ونڈے مقابلوں میں نمائندگی کرچکے رچرڈسن سے جب یہ سوال کیا گیا کہ دائرہ کے باہر صرف 4 فیلڈروں کو تعینات کرنے سے بولروں کو دشواری ہورہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بھی بہتر بولر بہتر مظاہرہ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT