Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ورلڈ اسکلز ابوظہبی 2017ء کے کامیاب امیدوار وں کو انعام

ورلڈ اسکلز ابوظہبی 2017ء کے کامیاب امیدوار وں کو انعام

نئی دہلی،11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) پٹرولیم اورقدرتی گیس ،ہنر مندی کے فروغ اور کاروباری امور کے مرکزی وزیردھرمیند ر پردھان نے 14 سے 19 اکتوبر2017 تک ہونے والے ورلڈ اسکلز انٹر نیشنل ابوظہبی 2017 مقابلے میں شرکت کرنے والی ذہین امیدواروں کی ٹیم کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ علاوہ ازیں عالمی سطح پر ہونے والے مقا بلوں میں اپنے ملک ہندوستان کی نمائندگی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی دھرمیندرپردھان کی کوششیں جاری ہیں۔ اس مخصوص عالمی پلیٹ فار م پر ہونے والے 26 زمروں کے مقابلوں میں تمام امید واروں کی ٹیمیں ماہرین اور مطلوب مترجمین ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔اس سال 70سے زائد ملکوں کے تقریباََ 1200 امید وار ان مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔ یہ امیدوار ہنرمندی کے 50 شعبوں میں اپنے اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے ۔ پٹرولیم اورقدرتی گیس ، ہنر مندی کے فروغ اورکاروباری امور کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھانے ان مقابلوں می شریک ہونے والی ہندوستانی ٹیم کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم چھٹی بار ان ورلڈ اسکلز مقابلوں میں شرکت کررہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی ٹیم اس بار سبھی زمروں میں اپنے یادگار نقوش چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہنر مندیوں کو پرکشش اور تمنائی بنایا جائے اور ملک کے نوجوانوں کو قومی اورعالمی مقابلوں میں شریک کرایا جائے ، جہاں وہ اپنی ہنرمندی ، اہلیت اورصلاحیت ثابت کرسکیں۔ ہمارے لئے یہ بات انتہائی باعث افتخار ہے کہ ملک کے مختلف گوشوں کے باصلاحیت نوجوان ابوظہبی میں ورلڈ اسکلز 2017 مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ ہنر مندی کے یہ علمدار دنیا بھر کے اپنے حریفوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے ۔ میں ورلڈ اسکلز ابوظہبی 2017 میں ہندوستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

 

TOPPOPULARRECENT