ورلڈ تلگو کانفرنس کا آج نائب صدرجمہوریہ افتتاح کرینگے

حیدرآباد۔ 14 ڈسمبر (پی ٹی آئی) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کل سے شہر میں شروع ہونے والی ورلڈ تلگو کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ حکومت ِ تلنگانہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند مہمان خصوصی ہوں گے۔ 19 ڈسمبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں ورلڈ تلگو کانفرنس کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں تلگو ادب اور ثقافت سے متعلق غوروخوض ہوگا اور بات چیت کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT