Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ جمناسٹک چمپئن شپ کا ٹائٹل جاپان کے نام

ورلڈ جمناسٹک چمپئن شپ کا ٹائٹل جاپان کے نام

گلاسگو ، 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ جمناسٹک چمپئن شپ کا ٹیم ٹائٹل جاپان کے نام رہا۔ چین کو 2001ء کے بعد پہلی مرتبہ اس ایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گلاسگو میں ورلڈ جمناسٹک چمپئن شپ کیٹیم ایونٹ کے فائنل میں جاپان نے برطانیہ کو ہرایا۔ کوہی اوچی مورا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جاپان کو ٹائٹل جتوایا۔ میزبان برطانیہ کو 0.47 پوائنٹ کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چین ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا اور 2001ء سے ناقابل شکست ٹیم کو 269.95 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT