Saturday , October 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ویمنس یوتھ باکسنگ میں ہندوستان کو 4 گولڈ میڈلس

ورلڈ ویمنس یوتھ باکسنگ میں ہندوستان کو 4 گولڈ میڈلس

گوہاٹی۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اے آئی بی اے ورلڈ ویمنس یوتھ چمپین شپس میں ہندوستان کے لئے گویا آج گولڈ میڈلس کی بارش ہوگئی جس میں فائنلس کے پہلے سیٹ کے بعد ہندوستانی لڑکیوں نے 4 اولین مقامات حاصل کرلیا۔ نیتو (48 کیلوگرام) ، جیوتی گولیا (51 کیلوگرام) ، ساکشی چودھری (54 کیلوگرام) اور ساکشی چوپڑہ (57 کیلوگرام) کو فائنلس کے پہلے سست میں گولڈ میڈلس حاصل ہوئے۔ شائقین کے انکلوژر میں آتشزدگی کے معمولی واقعہ کے سبب 45 منٹ کیلئے کھیل روک دیا گیا تھا۔ اس ایونٹ میں ہندوستان نے بہترین مظاہرہ کیا۔ اس کی دو لڑکیوں کو نیہا یادو (81 کیلوگرام) اور انوپما (81 کیلوگرام) کو 2 برونز میڈلس حاصل ہوئے۔ اے آئی بی اے ورلڈ ویمنس یوتھ چمپین شپس کے گزشتہ مقابلہ میں ہندوستان کو محض ایک برونز میڈل پر اکتفا کر پڑا تھا۔ 2011ء میں سرجو بالا دیوی کے بعد کسی کو بھی گولڈ میڈل حاصل نہیں ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT