Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلئے آسٹریلیا کی کپتانی اسمتھ کے سپرد، فنچ برطرف

ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلئے آسٹریلیا کی کپتانی اسمتھ کے سپرد، فنچ برطرف

سڈنی ، 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی سلیکٹرز نے آج آرن فنچ کو اسٹیو اسمتھ کے حق میں کپتان کی حیثیت سے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلئے ہٹا دیا، جو آئندہ ماہ ہندوستان میں مقرر ہے، جبکہ پیٹر نیول نے وکٹ کیپر کے طور پر میتھیو ویڈ کی جگہ لی ہے۔ فنچ اکٹوبر 2014ء سے کپتان تھے لیکن اب جبکہ اسمتھ پہلے ہی ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کی قیادت سنبھال چکے ہیں، اس لئے نیشنل سلیکٹر راڈ مارش نے کہا کہ اُن کیلئے مختصر ترین فارمٹ میں بھی کپتانی سنبھالنے کا درست وقت ہے۔ آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں ریگولرز کے ساتھ عثمان خواجہ اور شین واٹسن بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT