Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹیم چیس چمپئن شپ ہندوستانیوں کا ترکی سے مقابلہ

ورلڈ ٹیم چیس چمپئن شپ ہندوستانیوں کا ترکی سے مقابلہ

خانتی مانسیسک (روس) ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مرد کھلاڑیوں کے لیے اپنا چیلنج ٹھیک ٹھیک طور پر واضح رہے گا جب ان کا ورلڈ ٹیم چیس چمپئن شپ کے چھٹے رائونڈ میں یہاں پر جوش ترکی سے مقابلہ ہوگا۔ گرانڈ ماسٹر بی ادھی بن کے بعض شاندار مظاہروں کے بلبوتے پر ہندوستان کو کچھ حوصلہ حاصل ہے اور وہ پر اعتماد ہیں کہ یہی کارکردگی برقرار رکھی جائے تو وہ پوڈیم پر اختتام کرسکتے ہیں۔ 10 ٹیم والے رائونڈ روبن ایونٹ کے ابتدائی پانچ رائونڈ کے بعد روس ممکنہ 10 پوائنٹس میں سے 9 کے ساتھ درجہ بندی میں سر فہرست ہے جبکہ چین اور پولینڈ ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔ ہندوستانی چیس ماسٹرس کے لیے ترکی کو شکست دینا اہم ہے۔ کیوں کہ وہ موجودہ طور پر 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں جو ہندوستان سے مکمل ایک پوائنٹ کی سبقت ہے۔ دیگر دو ٹیمیں یوکرین اور روس ابھی تک محض چار پوائنٹس جٹاکر مسابقتی دور سے عملاً خارج ہوچکی ہیں۔ ترکی کے خلاف میچ کے بعد بھی ٹیم کے لیے مشکل مرحلہ باقی رہے گا کیوں کہ انہیں ہنوز روس اور یوکرین کے ساتھ کھیلنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT