Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ورلڈ ٹی ٹوئنٹی :آسٹریلیا کی پہلی فتح‘ بنگلہ دیش کو شکست

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی :آسٹریلیا کی پہلی فتح‘ بنگلہ دیش کو شکست

بنگلور 21 مارچ  (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے سوپر 10 مرحلے میں آج گروپ ٹو کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹس سے شکست دیدی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بیٹسمین آسٹریلیائی گیندبازوں کے آگے ٹک نہیں سکے ۔ محمودﷲ اور شکیب الحسن (33) نے کچھ مزاحمت کی اور ان کا ساتھ محمد متھون (23) نے دیا ۔ محموداللہ نے جارحانہ بلے بازی کی اور ناقابل شکست 49 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے 157 رنز بنائے تھے ۔ جواب میں آسٹریلیا نے سات وکٹوں پر یہ نشانہ عبور کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ۔ عثمان خواجہ نے نصف سنچری مکمل کی کپتان اسٹیو ن اسمتھ (14) اور عثمان خواجہ (58) کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کو قدرے مشکلات پیش آئیں تاہم اس نے آخری اوور میں نشانہ عبور کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT