Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی ۔20 پاکستانی ٹیم کا دورۂ ہند ، حکومت کے فیصلہ پر منحصر : شہریار خان

ورلڈ ٹی ۔20 پاکستانی ٹیم کا دورۂ ہند ، حکومت کے فیصلہ پر منحصر : شہریار خان

لاہور۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام)  چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہر یار خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں پاکستان مخالف پروپگنڈہ زوروں پر ہے، ایسے میں ورلڈٹی 20 میں شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی،وہ جو فیصلہ کرے گی پی سی بی کو قبول ہوگا۔وہ لاہور میں لٹریری فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ شہر یار خان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 نہ کھیلنے کا نقصان یہ ہوگا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بڑی ٹیموں سے کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو موقع نہیں ملتا، اس لیے پی ایس ایل میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو نہیں کھلارہے، دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT