Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی 20 ، جنوبی آفریقہ کی افغانستان کیخلاف 37 رنز سے کامیابی

ورلڈ ٹی 20 ، جنوبی آفریقہ کی افغانستان کیخلاف 37 رنز سے کامیابی

کرس مورس کی شاندار بولنگ ، افغانستان 210 کے تعاقب میں 172 رنز اسکور کرسکی
ممبئی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی آفریقہ نے اے بی ڈی ویلیئرس اور کرس مورس کی شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ ٹی 20 کے ایک میچ میں افغانستان کو 32 رنوں سے شکست دے دی۔ افغانستان نے 210 رنوں کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے نصف اننگز تک بہترین کارکردگی دکھائی اور رن ریٹ بھی شاندار رکھا، تاہم آخری مراحل میں تجربہ کی کمی ٹیم کے نتیجہ پر اثرانداز ہوئی۔ اس میچ میں آفریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں 5 وکٹس کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ اے بی ڈی ویلیئرس نے 29 گیندوں میں 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ اوپنر ڈی کاک نے 31 گیندوں میں 45 رنز جوڑے ۔ انہوں نے 2 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ ہاشم آملہ صرف 5 رنز ہی بناسکے۔ کپتان ڈوپلیسی نے 41، جے پی ڈومینی نے 29 (ناٹ آؤٹ) اور ڈیوڈ ملر نے 19 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے امیر حمزہ، دولت زادران، شاہ پور زادران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں افغانستان کی شروعات بھی اچھی رہی۔ محمد شہزاد نے 19 گیندوں میں 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ نور علی زادران نے 24 گیندوں میں 25 رنز بنائے۔ گلبدین نائب نے 18 گیندوں میں 26، محمد نبی نے 11، سمیع اللہ شنواری نے 25 ، نبی زادران نے 12 اور رشید خان نے 11 رنز بنائے۔ ساری ٹیم 20 اوورس میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آفریقہ کیلئے کرس مورس نے بہترین بولنگ کی اور 4 وکٹس حاصل کئے۔ رباڑا، جانی اباٹ اور عمران طاہر نے 2، 2 وکٹس لئے۔ کرس مورس کو ’’میان آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT