Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی 20 میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے آئی سی سی کی تجویز

ورلڈ ٹی 20 میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے آئی سی سی کی تجویز

کولکاتہ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی سفارش کی ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے اعلیٰ عہدیدار رچرڈسن نے کہا کہ اگرچہ موجودہ فارمٹ کامیاب ثابت ہوا مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کم سے کم مزید دو ٹیموں کا اضافہ ہونا چاہیے، اسی طرح سوپر 10 کے بجائے سوپر 12 راؤنڈ زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔ اس سے میچز کی تعداد تو بڑھ جائے گی مگر نہ صرف اسوسی ایٹس ٹیموں کو ٹاپ ٹیموں سے مقابلے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے بلکہ گروپ میں ٹیموں کو ایک ، دو مقابلے ہارنے کے باوجود ناک آئوٹ راؤنڈ میں رسائی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT