Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی 20 کیلئے نیدرلینڈس کی ٹیم کا اعلان

ورلڈ ٹی 20 کیلئے نیدرلینڈس کی ٹیم کا اعلان

ایمسٹرڈم ۔ 7 فروری (اے ایف پی) نیدرلینڈ نے ہندوستان میں کھیلی جانے والی عالمی ٹی۔ 20 سیریز 2016ء کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اس طرح 2009ء اور 2014ء میں انگلینڈ کے خلاف اپنی فتح کی یادیں تازہ کرنے پر نظریں مرکوز کررہی ہے۔ ان کی اُمیدوں کا محور آل راؤنڈر لوگان وان ہیں جنہوں نے دو سال قبل چٹاگانگ مقابلہ میں دو اوورس میں 9 رنز دے کر 2 وکٹس حاصل کیا تھا جس کے نتیجہ میں ان کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 45 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اس سے پہلے لارڈس ورلڈ کپ سیریز 2009ء میں نیدرلینڈز نے انگلینڈ کو 4 وکٹس سے شکست دی تھی۔ پیٹر بورین کے زیرقیادت نیدرلینڈ ٹیم کے کوچ آنٹون روکس نے کہا کہ ’’اس ٹیم نے اس کھیل کیلئے اپنے غیرمعمولی عزم کا مظاہرہ کیا ہے جس کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں‘‘۔ نیدرلینڈز کے وان بیک نے جو نیوزی لینڈ کے کیٹن ہری میں اپنے کرکٹ کلب کیلئے کھیلتے ہیں۔ تاحال 45 ٹی۔ 20 کھیلوں میں 40 وکٹس حاصل کرچکے ہیں اور 129 رنز کے ساتھ ان کا اسٹرائیک ریٹ 107.5 ہے۔ نیدرلینڈز 2014ء کے دوران بنگلہ دیش میں کھیلی گئی ورلڈ ٹی 20 سیریز میں دوسرے مرحلے کے سوپر 10 تک رسائی حاصل کی تھی۔ 14 اوورس میں 190 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کو شکست دیتے ہوئے سرکدہ ٹیموں میں اپنا نام شامل کروایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT