Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کراٹے چمپیئن شپ، سیدہ فلک کی ترکی روانگی

ورلڈ کراٹے چمپیئن شپ، سیدہ فلک کی ترکی روانگی

نئی دہلی ؍ حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) کراٹے اسوسی ایشن آف انڈیا سے موصولہ خبر کے بموجب حیدرآبادی کراٹیکاز گولڈن گرل سیدہ فلک کو 23 اور 24 ستمبر ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقد شدنی ڈبلیو کے ایف کراٹے ون سیریز اے چمپیئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ حیدرآبادی ایتھلیٹ68 کیلو گرام خاتون زمرہ میں مقابلہ کریں گی۔ اس چمپیئن شپ میں 86 ممالک کے 1282 کراٹے کاز شرکت کررہے ہیں جو کہ 14 مختلف زمروں میں خطاب کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ عالمی چمپیئن شپ میں شرکت کیلئے سیدہ فلک 20 ستمبر کو ترکی روانہ ہورہے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT