Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ : آج ہند ۔ آئر لینڈ مقابلہ

ورلڈ کپ : آج ہند ۔ آئر لینڈ مقابلہ

ہیملٹن 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں ہندوستان کا کل آئرلینڈ کے خلاف مقابلہ ہونے والا ہے اور پچ کے کیوریٹر کارل جانسن کے بموجب کل کی وکٹ بھی بیٹنگ کیلئے سازگار ہوگی ۔ ایسے میں کل بھی ایک بڑے اسکور والا میچ ہوسکتا ہے ۔ ہیملٹن میں میدان چھوٹا ہے اور اکثر یہاں سیم بولرس کو مدد ملتی ہے ۔ جانسن نے تاہم آئی سی سی کی ہدایات کی مطابقت میں

ہیملٹن 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں ہندوستان کا کل آئرلینڈ کے خلاف مقابلہ ہونے والا ہے اور پچ کے کیوریٹر کارل جانسن کے بموجب کل کی وکٹ بھی بیٹنگ کیلئے سازگار ہوگی ۔ ایسے میں کل بھی ایک بڑے اسکور والا میچ ہوسکتا ہے ۔ ہیملٹن میں میدان چھوٹا ہے اور اکثر یہاں سیم بولرس کو مدد ملتی ہے ۔ جانسن نے تاہم آئی سی سی کی ہدایات کی مطابقت میں بیٹنگ کیلئے سازگار پچ بنائی ہے ۔ آئی سی سی گورننگ باڈی نے ان مقابلوں کے دوران بیٹنگ کیلئے سازگار پچ بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ جانسن نے کہا کہ ہمیں آئی سی سی نے ہدایت دی کہ اچھی بیٹنگ وکٹ تیار کی جائے جہاں سیم مومنٹ نہ ہونے کے برابر ہو اور بولرس کو ٹرن بھی بہت کم ہی ملے ۔ اب تک آئی سی سی نے جو بھی پچس تیار کی گئی تھیں ان پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ اس پچ پر جنوبی افریقہ کے زمبابوے کے خلاف میچ میں جملہ 616 رنز اسکور کئے گئے تھے ۔ جانسن نے کہا کہ ہم نے بنیادی طور پر پچ کو سخت رکھنے پر توجہ دی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بولرس کو اچھی اچھال مل سکے ۔ چونکہ یہ پچ سخت ہے اس لئے یہاں بولرس کو گھاس سے کوئی خاص مدد نہیں مل پائیگی اور انہیں موسم سے ہی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی پڑیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ وکٹ کی تیاری میں انہیں جملہ 14 دن کا وقت لگا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT