Wednesday , December 19 2018

ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنوں سے شکست دیدی

سڈنی 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ مقابلے میں سری لنکا کے خلاف 64 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس میچ میں سری لنکا کے ٹاپ آرڈر بلے باز کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری رائیگاں گئی ۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اس میچ میں 50 اوورس میں 9 وکٹس کے نقصان پر 376 رنز اسکور کئے تھے جن میں گلین میکس ویل کے 102 اور اسٹیون اس

سڈنی 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ مقابلے میں سری لنکا کے خلاف 64 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس میچ میں سری لنکا کے ٹاپ آرڈر بلے باز کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری رائیگاں گئی ۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اس میچ میں 50 اوورس میں 9 وکٹس کے نقصان پر 376 رنز اسکور کئے تھے جن میں گلین میکس ویل کے 102 اور اسٹیون اسمتھ کے 72 رن شامل تھے ۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 46.2 اوورس میں 312 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ اس میں کمار سنگاکار کے شاندار 104 رنز اور دنیش چنڈیمل کے تیز رفتار 52 رن شامل تھے ۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس کے اوپنر آرون فنچ نے 24 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے تھے جبکہ ڈیوڈ وارنر 9 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔ فنچ کو پرسنا کی گیند پر سنگاکارا نے کیچ کیا جبکہ وارنر ملنگا کی گیند پر پرسنا کو کیچ دے بیٹھے تھے ۔ اس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور کپتان مائیکل کلارک نے اپنی ٹیم کو سنبھالا ۔ اسمتھ 88 گیندوں میں ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 72 رن بناکر دلشان کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ کلارک کو 68 کے اسکور پر ملنگا نے بولڈ کیا ۔

یہاں گلین میکس ویل اور شین واٹسن نے ایک بار پھر ٹیم کے اسکور کو تیزی سے آگے بڑ؍ایا ۔ میکس ویل نے صرف 53 گیندوں میں چار چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے تھے ۔ پریرا کی گیند پر ملنگا نے ان کا کیچ لیا ۔ واٹسن نے بھی تیز رفتار بیٹنگ کی اور 41 گیندوں میں دو چھکوں و سات چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے تھے ۔ پریرا کی گیند پر چنڈیمل نے ان کا کیچ لیا ۔ جیمس فالکنر پہلی ہی گیند پر رن آوٹ ہوگئے ۔ براڈ ہاڈن نے 9 گیندوں میں ایک چھکے اور دو چار چوکوں کی مدد سے 25 رن بنائے تھے ۔ میتھیوز کی گیند پر پریرا نے ان کا کیچ لیا جبکہ مچل جانسن تین رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔

مچل اسٹارک صفر کے اسکور پر رن رن آوٹ ہوئے جبکہ ڈوہیرتی صفر پر ناٹ آوٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے لاست ملنگا اور تھسارا پریرار نے دو دو وکٹس لئے جبکہ میتھیوز ‘ پرسنا اور دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں سری لنکا کی اننگز کی شروعات اچھی نہیں رہی جبکہ تھیرامنے صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ جانسن کی گیند پر ہاڈن نے ان کا کیچ لیا تھا ۔ تاہم یہاں سے تلک رتنے دلشان اور کمار سنگاکارا نے اپنی ٹیم کو اچھا سنبھالا ۔ دلشان نے 60 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رن بنائے تھے ۔ فالکنر کی گیند پر وہ ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ کمار سنگاکارا نے آج بھی شاندار بیٹنگ کی اور ایک اور سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ۔

سنگاکارا نے 107 گیندوں میں گیارہ چوکوں کی مدد سے 104 رن بنائے تھے ۔ فالکنر کی گیند پر فنچ نے ان کا کیچ لیا ۔ مہیلا جئے وردھنے زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہیں سکے ۔ انہوں نے 22 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 19 رن بنائے تھے اور رن آوٹ ہوگئے ۔ کپتان میتھیوز نے 35 رن بنائے جن میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل رہے ۔ واٹسن کی گیند پر ہاڈن نے ان کا کیچ لیا ۔ درمیان میں دنیش چنڈیمل نے تیز رفتار بیٹنگ کی ۔ انہوں نے 24 گیندوں میں ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 52 رن بنائے تھے تاہم وہ زخمی ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔ یہاں سے کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہیں کرسکا ۔ پریرا 8 رن پر جانسن کی گیند پر ڈوہیرتی کو کیچ دے بیٹھے ۔ اپل تھرنگا نے چار رن بنائے ۔ فالکنر نے انہیں آوٹ کیا ۔ پرسنا 9 رن بناکر اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ سینا نائیکے سات رن بناکر اسٹارک کی گیند پر ڈوہیرتی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ ملنگا صفر پر ناٹ آوٹ رہے ۔ سری لنکا کی ٹیم 377 رنوں کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے 312 پر آوٹ ہوگئی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمس فالکنر نے تین وکٹس لئے جبکہ اسٹارک اور جانسن کو دو دو وکٹس ملے ۔ واٹسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT