Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ انڈر 17 سے ابھرتے کھلاڑیوں کو ترغیب

ورلڈ کپ انڈر 17 سے ابھرتے کھلاڑیوں کو ترغیب

مستقبل قریب میں ہندوستان کی ورلڈ کپ میں شمولیت : راٹھور
کولکتہ ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اسپورٹس راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے آج امید ظاہر کی کہ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی غیرمعمولی کامیابی ملک کے ابھرتے ہوئے فٹبال کھلاڑیوں کو اپنا کھیل بہتر بناتے ہوئے مستقبل قریب میں ورلڈ کپ پر نظر رکھنے کی تحریک و ترغیب پیدا کرے گی ۔ راٹھور نے دارالحکومت واپس ہونے سے قبل کہا کہ ’’ہم نے شروعات کی ہے ۔ ہمیں یہاں نہیں رکنا چاہئیے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم انڈر ۔ 20 ورلڈ کپ حاصل کریں گے ۔ تاکہ شروعات کو مزید بھاری تقویت مل سکے ۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ایسے ہی حالات رہیں تو وہ (دن ) دور نہیں جب ہندوستان اپنے طور پر ورلڈ کپ میں حصہ لے گا ‘‘ ۔ راٹھور نے جنہیں انڈر ۔ 17 ورلڈ کپ کے انعامات تقسیم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا تھا ۔ کہا کہ فیفا جیسے تمام بڑے اسپورٹس ادارے اب ہندوستان پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ملک کو اس موقع کا بہتر استعمال کرنا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ باعث فخر ہے کہ انڈر ۔ 17 ورلڈ کپ کا ہندوستان میں انعقاد عمل میں آیا ہے ۔ اس نے ہندوستان کی اہمیت کو عالمی سطح کی عظیم بلندیوں پر پہونچایا ہے ۔ چنانچہ اب بڑے مقابلے اور ایسے اسپورٹس جو پہلے ہندوستان میں نہیں ہوا کرتے اس ملک تک رسائی کی ضرورت محسوس کررہے ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’مداحوں کا ردعمل بھی پرجوش رہا ۔ ہم کثیر شرکت والے ورلڈ کپ مقابلوں کے ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT