Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ جیتنے پُراستقلال کارکردگی اہم : شاستری

ورلڈ کپ جیتنے پُراستقلال کارکردگی اہم : شاستری

کولکاتا ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کرکٹ کے مختصر ترین فارمٹ میں اِن دنوں زبردست کھیل رہا ہے اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری نے آج کہا کہ انھیں توقع ہے اُن کی ٹیم یہی استقلال برقرار رکھے گی اور ورلڈ T20 جیسے بڑے ٹورنمنٹس کے حصول کیلئے جیت کو عادت بنائے گی۔ شاستری نے کہا کہ ہندوستان کو ٹیم میں درست توازن حاصل ہوا ے اور زیادہ تر نمایاں کھلاڑی آئی سی سی ایونٹ سے عین قبل اچھے فام میں ہیں۔ وہ یہاں نیوز کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں مقابلے جیتنے کی اچھی عادت ہوچلی ہے۔ آپ کو اس راہ میں کبھی کبھار کوئی رکاوٹ کا سامنا بھی پڑسکتا ہے۔ لیکن معقول حد تک استقلال کو برقرار رکھنا اہم ہوتا ہے اور اس معاملے میں ہر مقابلے کو اہم میچ سمجھنا چاہئے۔ یہاں سے ہر مقابلہ ہمارے لئے اہم ہے۔ کوئی بڑا ٹورنمنٹ جیتنے کیلئے آپ کو سات آٹھ کھلاڑیوں کے پُراستقلال مظاہرے درکار ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT