Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ : سری لنکا کا ناقص کھیل سلیکشن پیانل کو ذمہ داری قبول

ورلڈ کپ : سری لنکا کا ناقص کھیل سلیکشن پیانل کو ذمہ داری قبول

کولمبو ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اروندا ڈی سلوا نے آج اپنے پیانل کے فیصلوں کی تائید و حمایت کرتے ہوئے حالیہ آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں نیشنل ٹیم میں لمحہ آخر کی تبدیلیوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرلی۔ سری لنکا کی 1996ء میں ورلڈ کپ جیت کے ہیرو نے کہا کہ تمام تر فیصلے ٹیم کے بہترین مفاد میں کئے گئے اور ہم ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انھوں نے کپیلا ویجے گونا وردنا کی قیادت والی کمیٹی کی جگہ لی ۔ گوناوردنا کی کمیٹی کو چند روز قبل وزارت کھیل کود نے برطرف کردیا تھا۔ ڈی سلوا کی کمیٹی جس میں کمار سنگاکار بھی شامل رہے، اس نے سابقہ کمیٹی کے منتخب کردہ اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کئے تھے۔ 2014ء میں ٹائٹل جیتنے والا سری لنکا اس بار سیمی فائنلز تک نہیں پہنچ سکا۔

 

سرفراز کو آفریدی کی بھی تائید
کراچی ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرنا پی سی بی  کا اچھا فیصلہ ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد آفریدی قیادت سے دستبردار ہوئے تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا ہے۔ آفریدی نے ٹویٹر کے ذریعہ پی سی بی کے فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز پرجوش اور باہمت کھلاڑی ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل آفریدی نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی نیشنل ٹیم اور لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT