Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ سے قبل حکومت برازیل کو دشواریوں کا سامنا

ورلڈ کپ سے قبل حکومت برازیل کو دشواریوں کا سامنا

ساؤپاؤلو، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں فٹبال کے عالمی کپ سے قبل مظاہروں اور ہڑتالوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے میزبان حکومت کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شہر ساؤپاؤلو میں ریلوے کے ملازمین نے ہڑتال کی جبکہ دوسری جانب حکومتی پالیسیوں اور ٹریفک میں شدید دشواریوں کی وجہ سے شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ اسی شہر میں 12 جون کو برازیل اور کروشیا کے میچ سے عالمی کپ کا افتتاح ہو گا۔ حکام کو خدشہ ہے کہ عالمی کپ کے دوران عوامی مظاہروں میں شدت آ سکتی ہے۔ برازیل میں گزشتہ کئی مہینوں سے حکومت کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT