Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ فٹبال: فیفا قطری حکام سے تفتیش کریگا

ورلڈ کپ فٹبال: فیفا قطری حکام سے تفتیش کریگا

زورِک (سوئٹزرلینڈ)، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے تفتیش کار مائیکل گارشیا قطری حکام سے ملاقات میں 2022 ء کے عالمی کپ کی بولی کے عمل کی قانونی حیثیت کے بارے میں الزامات کے سلسلے میں سوالات کریں گے۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے گزشتہ اتوار کو الزام لگایا تھا کہ قطر کو 2022ء کے فٹبال کی عالمی کپ کی میزبانی کا حق دیئے جانے

زورِک (سوئٹزرلینڈ)، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے تفتیش کار مائیکل گارشیا قطری حکام سے ملاقات میں 2022 ء کے عالمی کپ کی بولی کے عمل کی قانونی حیثیت کے بارے میں الزامات کے سلسلے میں سوالات کریں گے۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے گزشتہ اتوار کو الزام لگایا تھا کہ قطر کو 2022ء کے فٹبال کی عالمی کپ کی میزبانی کا حق دیئے جانے کیلئے فیفا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے قطری رکن محمد بن حمام نے مختلف حکام کو لاکھوں پاؤنڈ ادا کئے تھے۔ ان الزامات کے بعد قطر کی میزبانی منسوخ کرنے کے مطالبات سامنے آئے تھے جن کے تناظر میں ٹورنمنٹ کے منتظمین نے گارشیا سے پیر کو ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب قطر میں 2022 ء میں فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کیلئے بولی لگانے والی کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ’’کسی قسم کی بدعنوانی‘‘ کی تردید کی ہے۔ کمیٹی نے برطانوی اخبار کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا محمد بن حمام سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا۔ قطر کی جانب سے عالمی کپ کی میزبانی کی بولی لگانے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ گارشیا کی انکوائری سے تعاون کر رہی ہے اور وہ قطر کی بولی کی ساکھ کے تحفظ کی ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ اس سے قبل فیفا کے گارشیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2018 ء اور 2022ء کے عالمی کپ مقابلوں کے میزبان شہروں کے انتخاب کے معاملے میں تحقیقاتی رپورٹ 9 جون کو مکمل کر لیں گے۔ انھوں نے کہا تھا کہ وہ تحقیقاتی رپورٹ کو آئندہ چند ہفتوں میں فیفا کے حوالے کر دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT