Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ میں اضافی کھلاڑی پر

ورلڈ کپ میں اضافی کھلاڑی پر

آئی سی سی کوبی سی سی آئی کی ادائیگی
ممبئی  ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کو لگ بھگ 2.4 کروڑ روپئے مختلف چارجس کے سلسلے میں ادا کردیئے ہیں، جو رواں سال کے اوائل منعقدہ ورلڈ کپ کے دوران اضافی ٹیم ممبرس رکھنے پر انڈین اسکواڈ واجب الادا تھا ۔ ممبئی کے پیسر دھون کلکرنی اس ورلڈ کپ کے دوران جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا ، ہندوستانی اسکواڈ کے اضافی ارکان میں سے تھے ۔ آئی سی سی قواعد صرف 15 ممبرس کی اجازت دیتی ہے جنھیں مقررہ وقت پر ورلڈ کپ ٹورنمنٹ میں کھلاڑیوں کی حیثیت سے درج رجسٹر کرالیا جاتا ہے ۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ غیرکارکرد
ہولڈنگ کا تاثر
کنگسٹن  ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیجنڈ پیس بولر مائیکل ہولڈنگ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی ) پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیرکارکرد اور بے بھروسہ قرار دیا اور کہاکہ بورڈ میں عاجلانہ تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچایا جاسکے ۔ ہولڈنگ نے آج کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کی حالت دگرگوں ہوچلی ہے جو مزید بگڑتی جائے گی جب تک بورڈ کے موجودہ ارکان اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ اگر ڈھانچہ برقرار رہے تو پھر کلچر بھی وہی رہے گا ۔ انھوں نے بورڈ کی قیادت میں عاجلانہ تبدیلی کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT