Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ میں ایک اور بُری خبر پاکستان کی منتظر

ورلڈ کپ میں ایک اور بُری خبر پاکستان کی منتظر

ایڈیلیڈ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو محمد عرفان کی انجری اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی صورت میں بڑا جھٹکہ لگا ہے لیکن ایک اور بری خبر پاکستان کی منتظر ہے۔ اگر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل بارش یا خراب موسم کے باعث نہ ہوپائے تو آسٹریلین ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کو فیصلہ کن بنانا کیلئے ’ریزرو ڈے‘ رکھا گیا ہے ، پھر بھی اگر کوئی مقابلہ مکمل نہ ہو تو وہ ٹیم فاتح ہوگی جس نے گروپ میچوں میں زیادہ پوائنٹ لئے یا جس کی گروپ کی پوزیشن بہتر رہی ہوگی۔ آسٹریلیا نے گروپ میچوں میں چار فتوحات اور ایک مقابلہ بارش کی نذر ہونے کے باعث 9 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ پاکستان نے چار فتوحات کے ساتھ 8 پوائنٹس جٹائے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کوارٹر فائنل بے نتیجہ ہو تو پروٹیز سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔ دونوں ٹیموں نے گروپ میچز میں آٹھ، آٹھ پوائنٹس لئے لیکن جنوبی افریقہ کا نٹ رن ریٹ بہتر ہے۔ اس فارمولے کے تحت ہندوستان اور بنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان جبکہ نیوزی لینڈ ۔ ویسٹ انڈیز میچ میں میزبان نیوزی لینڈ فاتح ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT