ورلڈ کپ میں جرمنی، نیدرلینڈس اور نیوزی لینڈ کی کامیابی

ہیگ2 جون(سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک نیدرلینڈ میں جاری ہاکی کے 13 ویں عالمی کپ میں گروپ بی کے تین میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں جرمنی نے جنوبی افریقہ کو 4-0 گول سے شکست دی۔دوسرے میچ میں میزبان ملک نیدرلینڈ نے ارجنٹینا کو 3-1 گول سے ہرا دیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی کوریا سے ا1-2 دو گول سے جیت گئی۔ خواتین کے ہاکی ورلڈ کپ کے

ہیگ2 جون(سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک نیدرلینڈ میں جاری ہاکی کے 13 ویں عالمی کپ میں گروپ بی کے تین میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں جرمنی نے جنوبی افریقہ کو 4-0 گول سے شکست دی۔دوسرے میچ میں میزبان ملک نیدرلینڈ نے ارجنٹینا کو 3-1 گول سے ہرا دیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی کوریا سے ا1-2 دو گول سے جیت گئی۔ خواتین کے ہاکی ورلڈ کپ کے مقابلوں مں انگلینڈ نے امریکہ کو 2-1 سے شکست دی جبکہ جرمنی اور چین کا مقابلہ1-1 گول سے برابر رہا۔13ویں عالمی کپ میں 12 ٹیمیں شریک ہیں اورپول اے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، بیلجیئم، ہندوستان، اسپین اور ملائیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی عالمی کپ کی رنر اپ جرمنی، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ اور ارجنٹینا کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔عالمی کپ کا فائنل 15 جون کو کھیلا جائے گا۔اس عالمی کپ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ چارمرتبہ کا عالمی چیمپئن پاکستان اس میں موجود نہیں۔عالمی کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان عالمی مقابلے کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکا۔اس عالمی کپ کی خوبصورت ٹرافی بھی پاکستان نے خود تیار کر کے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو تحفے میں پیش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT