Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ میں دہشت گردی کا خطرہ :سکیورٹی ماہرین

ورلڈ کپ میں دہشت گردی کا خطرہ :سکیورٹی ماہرین

کراچی۔ 30جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کی ایک سکیور ٹی کمپنی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں عالمی دہشت گردی کا خطرہ ہوسکتا ہے جس کے بعد ٹورنمنٹ میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے بموجب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ان ممالک میں شامل ہیں جو گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اس معاملے پر مس

کراچی۔ 30جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کی ایک سکیور ٹی کمپنی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں عالمی دہشت گردی کا خطرہ ہوسکتا ہے جس کے بعد ٹورنمنٹ میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے بموجب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ان ممالک میں شامل ہیں جو گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اس معاملے پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس کے پیش نظر دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ماضی میں پاکستان سمیت کئی غیر ملکی دورے کرنے والے سیکیورٹی ماہر ریگ ڈکسن کی کمپنی کو سکیورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کمپنی نے اپنی رپورٹس میں یہ خدشات ظاہر کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ٹورنمنٹ کے دوران ممنوع سرگرمیوں کے بارے میں بتادیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT