Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو کمزور نہیں کہا جاسکتا ۔ مائیکل کلارک کا بیان

ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو کمزور نہیں کہا جاسکتا ۔ مائیکل کلارک کا بیان

اڈیلیڈ 7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے کرکٹ کپتان مائیکل کلارک نے آج خبردار کیا ہے کہ ورلڈ کپ کا دفاع کرنے میں ہندوستان کو کمزور قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ ورلڈ کپ کا 14 فبروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میںایک ساتھ آغاز ہو رہا ہے ۔ کلارک نے کہا کہ حالانکہ ورلڈکپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی حالیہ عرصہ میں اچھی نہیں رہی ہے لیکن ا

اڈیلیڈ 7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے کرکٹ کپتان مائیکل کلارک نے آج خبردار کیا ہے کہ ورلڈ کپ کا دفاع کرنے میں ہندوستان کو کمزور قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ ورلڈ کپ کا 14 فبروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میںایک ساتھ آغاز ہو رہا ہے ۔ کلارک نے کہا کہ حالانکہ ورلڈکپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی حالیہ عرصہ میں اچھی نہیں رہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا مظاہرہ اچھا نہیں ہوگا ۔ کلارک نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم ٹورنمنٹ میں بہترین مظاہرہ کے ساتھ واپسی کرسکتی ہے ۔ یہ ٹیم آسٹریلیا کی اچھال لیتی ہوئی پچس پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہاں حالات سے ہم آہنگ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایم ایس دھونی اور ہندوستانی ٹیم ہمیشہ کامیاب رہی ہے خاص طور پر مشکل صورتحال میں ٹیم اچھا مظاہرہ کرتی ہے اور اس وقت دھونی صبرآزما جدوجہد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں دھونی ایک بہترین اور اچھے کپتان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT