Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ کو ایک اور جیت ‘ افغانستان کو شکست

ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ کو ایک اور جیت ‘ افغانستان کو شکست

نیپئیر 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں پول اے کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو چھ وکٹس سے شکست دیتے ہوئے اپنی پانچویں کامیابی درج کی ۔ اس میچ میں افغانستان نے پلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے چار وکٹس کے نقصان پر 188 رن بنا کر میچ جیت لیا ۔ افغانستان کی شروعات ناقص رہی تھی جبکہ اس کے ایک او

نیپئیر 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں پول اے کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو چھ وکٹس سے شکست دیتے ہوئے اپنی پانچویں کامیابی درج کی ۔ اس میچ میں افغانستان نے پلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے چار وکٹس کے نقصان پر 188 رن بنا کر میچ جیت لیا ۔ افغانستان کی شروعات ناقص رہی تھی جبکہ اس کے ایک اوپنر جاوید احمدی صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ عثمان غنی صفر کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے ۔ جاوید ‘ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ غنی کو ویٹوری نے بولڈ کیا ۔ نوروز منگل نے قدرے اچھی بیٹنگ کی تھی تاہم 27 کے اسکور پر انہیں بھی ویٹوری نے بولڈ کیا ۔ انہوں نے 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکے لگائے تھے ۔ اسغر استانک زئی 9 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ بولٹ کی گیند پر گپٹل نے انکا کیچ لیا ۔ انہوں نے 18 گیندوں میں دو چوکے لگائے تھے ۔ یہاں سمیع اللہ شنواری نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے 110 گیندوں کا سامنا کرکے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 54 رن بنائے ۔ اینڈرسن کی گیند پر ٹیلر نے ان کا کیچ لیا ۔ کپتان محمد نبی نے چھ رن بنائے تھے ۔

ویٹوری کی گیند پر ٹیلر نے ان کا کیچ لیا ۔ افسر زازئی صفر کے اسکور پر ویٹوری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ نجیب اللہ زادران نے آخری حصے میں اچھی بیٹنگ کی اور نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے 56 گیندوں میں دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 56 رن بنائے ۔ ملنے کی گیند پر ویٹوری نے ان کا کیچ لیا ۔ دولت زادران ایک رن بناکر بولٹ کی گیند پر رونچی کو کیچ دے بیٹھے ۔ حامد حسن 16 رن بناکر اینڈرسن کی گیند پر آوٹ ہوئے ‘شا پور زادران دو رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کے ویٹوری نے چار وکٹس حاصل کئے ۔ بولٹ کو تین اور اینڈرسن کو دو وکٹس ملے ۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے چار وکٹس پر 188 رن بناکر میچ جیت لیا ۔ گپٹل نے 57 اور کپتان مک کیولم نے 42 رن بنائے ۔ کین ولیمسن 33 رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ایلٹ 19 کے اسکور پر رن آوٹ ہوئے ۔ راس ٹیلر 24 رن بناکر اور اینڈرسن 7 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ شاپور زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ لی ۔دو بلے باز رن آوٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کے ڈانیل ویٹوری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT