Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ ٹرافی کی متحدہ عرب امارات میں آمد

ورلڈ کپ ٹرافی کی متحدہ عرب امارات میں آمد

دبئی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی نے اپنے عالمی سفر کی تکمیل کے بعد دوبارہ یہاں دبئی میں موجود آئی سی سی کے ہیڈکوارٹر میں پہنچ گئی ہے جیسا کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی نے اپنے عالمی سفر کا آغاز 3 جولائی کو کیا تھا۔ ورلڈ کپ کی ٹرافی نے اپنے عالمی سفر کے موقع پر ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، پاکستان، افغانستان، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، ویلس، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور پاپوا نیو جنیوا کا احاطہ کیا ہے اور اب یہ ٹرافی ویسٹ انڈیز کا رخ کرے گی۔ متحدہ عرب امارات میں جب ورلڈ کپ ٹرافی پہنچی تو اسے آئی سی سی کرکٹ اکیڈیمی میں متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کوچ اور 1992ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن عاقب جاوید نے حاصل کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT